Breaking News

مریم نواز کو بڑا دھچکا۔۔!! سب سے وفادار ساتھی بھی ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا پر حیرت انگیز بحث جاری ہے، یہ بحث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی کی جانب سے اس وقت شروع ہوئی جس وقت انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر بیٹھ کر چینل انتظامیہ پر پروگرام میں ہی یہ الزام عائد کر دیا کہ نجی ٹی وی چینل جان بوجھ کر پیپلز پارٹی کو اسکینڈلائز کر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ میں کورونا وائرس کو لے کر جو کام کر رہی ہے اسے نہیں دکھایا جا ریا بلکہ صرف منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا جارہا ہے، اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ چلنا شروع ہوئے، پاکستانی نجی ٹی وی چینل جبکہ جیالے اپنی جماعت کے دفاع میں میدان میں آگئے، صحافی برادری کی جانب سے بھی نجی ٹی وی چینل کی حمایت کی گئی ۔ لیکن لیگی رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سعید غنی کی حمایت کا فیصلہ کیا، ایسے میں پاکستان کی متنازعہ خاتون صحافی گُل بخاری بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے سعید غنی کی تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری نئی پروفائل تصویر ہے۔ گُل بخاری کے اس پیغام پر معروف یوٹیوبر صدیق جان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے لکھا کہ ’’مریم نواز کو بڑا دھچکا، ان کی سب سے وفا دار کارکن بھی کسی اور کی ہوگئی… گل بخاری نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی کو جوائن کر لیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے منتخب ایم پی اے ظاہرشاہ کورونا سے نمٹںے کے لیے سہولہات نہ ہونے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے منتخب ایم پی اے ظاہرشاہ اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔سہولیات نہ ہونے پر مردان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ مردان کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے سہولتیں ناکافی ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *