Breaking News

ہلدی کی گولیاں کھا کر برطانوی عورت نے خون کے کینسر شکست دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک برطانوی خاتون نے کینسر سے 5 سالوں تک جنگ لڑی لیکن اسے علاج میں کامیابی نہ ملی۔ بالآخر اسے کامیابی ملی تو ہلدی کی گولیاں کھا کر ملی۔67سالہ ڈینیک فرگوسن وہ پہلی معلوم خاتون ہیں جو مسالے سے بنی گولیاں کھا کر ٹھیک ہوئی ہیں۔ گولیاں کھانے کے دوران انہوں نے روایتی طریقہ علاج کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

شمالی لندن سے تعلق رکھنے والی مسز فرگوسن  کی تین بار کیموتھراپی  اور چار سٹیم سیلز ٹرانسپلانٹ ہوئے لیکن علاج میں کامیابی نہیں ہوئی۔ مسز فرگوسن فنکاروں کے کام کو فروخت کرنے کے لیے ایک غیر تجارتی ادارہ ہیڈن آرٹ چلاتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا  (زرد رنگ کا بلوری مرکب)  ان کے علاج کی وجہ بنا۔علاج کے لیے مسز فرگوسن نے کئی سالوں تک  ہرروز 8 گرام کی ہلدی کی گولی کھائی ہے، جس کے نتائج نے اب ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل کیس رپورٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کینسر جیسی بیماریوں میں یہ پہلا مشاہدہ ہے جس میں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسی گولیاں جن میں کرسیومن کی زیادہ مقدار ہو،اُن کی قیمت 50 پاؤنڈ ہوتی ہے اور یہ 10 دنوں تک کھائی جا سکتی ہیں جبکہ باورچی خانے میں عام استعمال ہونے والی ہلدی سے کینسر کا علاج ممکن نہیں کیونکہ اس میں صرف 2 فیصد کرسیومن ہوتا ہے۔ ماہرین پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایشیائی کھانوں میں استعمال ہونے والی ہلدی الزائمر، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن سے حفاظت کرتی ہے۔ چونکہ ہلدی سے علاج کے بڑے پیمانے پر تجربات نہیں ہوئے، اس لیے اسے ادویات کے طور پر تجویز نہیں کیا جاتا۔

About admin

Check Also

ہم نہیں روئیں گے: میک اپ خراب ہو جائے گا ۔۔ رخصتی پر میکے والوں کے جواب پر دلہن نے کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہم نہیں روئیں گے: میک اپ خراب ہو جائے گا ۔۔ رخصتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.