لاہور ( نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں آکسیجن کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، آکسیجن تیار کرنے والے ادارے تا حکم ثانی 100 فیصد آکسیجن صحت کے شعبے کو فروخت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آکسیجن کی مقامی پیداوار میں 30 میٹرک ٹن یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں آکسیجن کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،
جس کے بعد آکسیجن تیار کرنے والے ادارے تا حکم ثانی 100 فیصد آکسیجن صرف صحت کے شعبے کو ہی فروخت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے صنعتوں سے آکسیجن کی شعبہ صحت کو منتقلی کا منصوبہ بھی بنالیا گیا ہے جب کہ حکومت نے آکسیجن درآمد کرنے کے لیے بات چیت شروع کر دی ، پاکستان روزانہ کی بنیاد پر ایک سے 2 ٹینکر آکسیجن درآمد کرنے کا ادارہ رکھتا ہے ، کراچی میں نجی کمپنی 40 میٹرک ٹن روزانہ کی بنیاد پر آکسیجن کی پیداوار آئندہ ہفتے شروع کردے گی۔