Breaking News

عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار، مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اب بھی اگر کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہو جائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ آج کشمیر کا سودا کر کے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈرہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *