اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور نامور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں میری سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وہ واقعی بیمار ہیں،انہوں نے باہر جا کر واپس آنا ہی تھا۔اگر وہ پہلے چلے جاتے تو جلدی واپس آ جاتے۔
واپس آنےکےحوالےسے شہباز کا ٹریک ریکارڈ نوازشریف سےبہتر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ 90 کی دہائی سے یہی ہے کہ وہ منع کرنے کے باوجود پاکستان واپس آئے ان کو پاکستان آنے سے بھی منع کیا گیا تھا۔نواز شریف جب علاج کے لیے گئے تو کورونا کی وجہ سے حالات ساری دنیا میں بدل گئے۔شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا جاتا ہے اس میں صرف حکومت کی مرضی نہیں ہوتی دیگر لوگوں کی مرضی بھی ہوتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا عیدالفطر کا اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیاہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی قومی امام کونسل باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12 مئی بروز بدھ کو ہو گا، اسی روز شوال کا چاند بھی نظر آ جائے گا، جس کے بعد 13 مئی بروز جمعرات کو آسٹریلیا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔آسٹریلیا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔