Breaking News

بدھ کو عید کا چاند نظر آنے امکان ہے یا نہیں ، عید الفظر کس دن ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.