Breaking News

رواں سال حج کی مشروط اجازت

سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہرین صحت صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کو یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جب کہ حج کے آپریشنل پلان کی تفصیل بعد میں بتائی جائے گی۔خیال رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب نے واضح کیا  تھا کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی۔سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا تھا کہ ان تیاریوں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *