Breaking News

پاکستان میں گاڑیاں انتہائی سستی ہونیوالی ہیں گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی تھی۔

اس عرصہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا۔ اب ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کے اکثر سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی اور ڈالر میں کمی سے نئی گاڑیاں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔دوسری جانب یڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے لگژری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1300سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے 300ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کرکے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے حاصل کی جا چکی ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *