Breaking News

شاپنگ آرام سے کریں مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رہیں گی، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ حکومت نے قبل ازیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث ملک بھر میں مارکیٹں عید کے رش کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے تاہم آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت اگر کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو کاروبار کرنے دے، 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔تمام تاجر کل سے چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔اجمل بلوچ نے گزشتہ روز بھی حکومت کے لاک ڈاؤن عائد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ہم 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے گھروں کا خر چ چلا ئیںگے۔مزید برآں اسی طرح مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کل سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا ہے۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *