Breaking News

کپتان نے اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کی بڑی وکٹ گرا دی، ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، فاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی ، ایم این ڈاکٹر حیدر علی ضلع چارسدہ پہنچے وہاں پر قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما و سابق ایم پی اے ارشد خاں عمر زئی نے اُن کا استقبال کیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خاں کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ عمران خاں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فوزیہ بی بی کی ہرجانہ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے تاہم عدالت نے اُن کی یہ درخواست مسترد کر دی اوور دونوں فریقین کو 18 دسمبر کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جس سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.