اللہ معاف کرے۔۔بہن بھائی کی شادی۔۔۔۔جویریہ عباسی کےسابق شوہرشمعون عباسی ان کے کیا لگتے ہیں۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا بہت رواج ہوتا ہے اور زیادہ تر شوبز سٹار اپنے شعبے سے وابستہ اشخاص سے ہی شادیاں رچاتے ہیں۔ اب ٹی وی کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے اور اپنے سابق شوہرشمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے ایک حیرت انگیزانکشاف کیا ہے۔

جویقیننا ان کے بہت کم مداح جانتے ہوں گے۔ندایاسر کی میزبانی میں پروگرام ” شان سحور” میں شریک جویریہ نے نجی زندگی کے حوالے سےبھی بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیسے ان کے سابق شوہررشتے میں ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے۔دوران پروگرام ندا نے بتایا کہ جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ والدہ کے پہلے شوہر سے جبکہ شمعون اپنے والد کی پہلی اہلیہ سے تھے تو اسطرح یہ دونوں رشتے کے لحاظ سے آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہوئے۔جس پرجویریہ نے بتایا کہ اس حوالے سے بہت سارے لوگ شدید حیرت کا شکار ہوتے ہیں، میرے اور شمعون کے رشتے کے علاوہ لوگوں کو یہ کنفیوژن بھی ہوتی ہے کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی تو درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ انوشے عباسی کے والدین جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد ہیں۔شادی کے2 سال بعد ہی سال 2009 میں علیحدگی اختیار کرلینے والے جویریہ اور شمعون کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جو والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔ندایاسرکے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جویریہ نے مزید بتایا کہ وہ نجی چینل کے پروگرام میں شرکاء میں سے تھیں جہاں ان کی ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی ، اداکارہ نائلہ جعفری کو دیکھ کر آٹو گراف مانگا لیکن انہوں نے کہا کہ آٹو گراف چھوڑو پہلے آڈیشن دو۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *