Breaking News

شدید آندھی اور موسلا دھار بارش موسمیات والوں نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے روزہ دار بھی بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں ایسے مین محکمہ موسمیات نے خبر دے دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور اس مرتبہ ممکنہ طور پر 30 روزے ہوں گے تاہم عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جہاں عیدالفطر کے چاند کی پیشگوئی کی ہے وہیں موسم کی صورتحال سے بھی شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔محکمے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید  الفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ایک اور خبر کے مطابق شہباز شریف اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ملک نہ جا سکے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *