Breaking News

پھر سے گرم بستروں میں گھس جائیں محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم کی بڑی ویب سائٹ کے مطابق گرج چمک کے طوفان مشرقی ملک بھر میں کہیں کہیں متاثّر کر رہے ہیں۔شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے یہ گرج چمک کے طوفان نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف مقامات کو اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں متاثّر کر سکتے ہیں۔

جہاں معتدل سے تیز بارش، کہیں کہیں ژالہ باری جبکہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی متوقع ہے۔گرج چمک کے طوفان جو کہ اس وقت لورالائی کو متاثّر کر رہے ہیں، مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ جںوبی پنجاب کے اضلاع کی جانب گامزن ہیں، جس سےاگلے 2 گھنٹوں میں لیّہ، ڈی جی خان، راجنپور، مظفّرگڑھ اور ملتان میں کہیں کہیں مٹّی کے طوفان اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گرج چمک کے طوفان بنّوں میں بھی موجود ہیں، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں اٹک، چکوال، میانوالی اور سرگودھا کے بیشتر علاقوں کو 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور بارش سے متاثّر کر سکتے ہیں۔گرج چمک کے طوفان کا ایک اور سلسلہ جیکب آباد کے شمال میں بھی موجود ہے، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتا ہوا ڈیرہ بگٹی، راجنپور اور ملحقہ علاقوں میں مٹّی کے طوفان، موٹی ژالہ باری، بارش اور 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو ملک میں مکمل لاک ڈائون نہ کرنیکی یقین دہانی کرا تے ہوئے فارما انڈسٹری کو موجودہ لاک ڈائون سے مستثنیٰ قراردیدیا، وزیر اعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایس او پیز فالو کریں تاکہ لاک ڈائون کی نوبت نہ آئے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *