پاکستان کا قرضہ اُتار سکتا ہوں ، شرط یہ ہے کہ عمران خان سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں، نامور شخصیت کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ پاکستان اس وقت بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ملکی زرمبادلہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو پا رہا تاہم اب پاکستان کا قرضہ اُتارنے کے لئے ایک بڑی شخصیت نے میدان میں انٹری مار دی ہے ۔

ریالٹی شو کے میزبان وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان خان استعفی دے اور مجھے ملک چلانے دیں۔وقار زکا کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ان کی ایک ٹویٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی۔وقار ذکاء نے کہا کہ میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت، زیتون کے باغات ،سیاحت، انسداد بد عنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حال ہے۔میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔ وقار زکا کے ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک صارف نے کہا کہ بھئی اپنا حلقہ بتا دیں جہاں سے الیکشن لڑنا ہے تاکہ ہمارے محلے کے بچے جن کے پرچے آپ نے کینسل کروائے ہیں اور جن کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے – آپکو ووٹ ڈال سکیں۔ ایک صارف نے کہا کہ بھائی آپ پیپر کینسل کروا دیں ، قرضہ ہم خود اتار دیں گے۔

Leave a Comment