معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف کے مابین جھگڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اب ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں انھوںنے عوام کو دو کلو کی بجائے ایک کلو چینی دیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا اس موقع پر بھی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف ان کے ہمراہ کھڑی تھیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استفسار کیا کہ عوام کودو کلو چینی دیے جانے کا کہاگیا تھا جبکہ یہاں پر صرف ایک کلو چینی دی جا رہی ہے۔ اس پر سونیا صدف نے انھیں جواب دیا کہ انھیں ایک کلو چینی دیے جانے کی ہی ہدایات ملی تھیں۔ جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انھیں کہا کہ آپ کو یہ کس نے ہدایات