Breaking News

اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ ،اتنی سردی ہو جائے گی کہ دانت بجنے لگیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر گزرتے سال کے ساتھ موسم گرما میں درجہ حرارت آسمان کو چھو رہا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی اس مشکل کو زیادہ بدترین کردیتی ہے ،یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہی ہوگا؟ اکثر تو آپ کا دل کرتا ہوگا کہ کسی سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادیں یا ٹھنڈا مشروب اپنے منہ کو لگالیں۔

مگر کچھ سادہ اور کم خرچ طریقوں کے ذریعے بھی آپ گرم موسم کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔درج ذیل میں ایسے ہی نسخے دیئے جارہے ہیں جن کو آزمانا شرط ہے فائدے کے قائل آپ خود ہی ہوجائیں گے۔ پردے بند کریںاگر تو کھڑکیوں پر پردے نہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی گھر یا کمرے کے اندر آکر اسے گرم کردیتی ہے۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق پردے یا بلائنڈز بند کرکے آپ اس گرمی کو 45 فیصد تک روک سکتے ہیں۔ پودینے کی چائے پودینے کی چائے کو تیار کریں اور پھر فریج میں رکھ دیں، ایک بار جب وہ صحیح معنوں میں ٹھنڈی ہوجائے ، اس کو نوش کریں اور اگر دل کرے تو کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر اپنے اوپر چھڑکاؤ کریں۔ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ چائے میں پودینے کے باعث شامل ہوجانے والا مینتھول آپ کی جلد کو ٹھنڈک اور جھنجھناہٹ کا احساس پیدا کرتا ہے۔ گالوں اور پیروں کو ٹھنڈا کریںگال اور ایڑیاں ایسی شریانوں سے بھری ہوتی ہیں جو ٹھنڈک سے زیادہ متاثر نہیں ہوتی، برف کی تھوڑی مقدار یا ٹھنڈے کپڑے کو ان حصوں پر رکھ کر 5 منٹ میں جسمانی درجہ حرارت کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، ایسا گردن اور بغلوں پر کرنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

بھوکی لڑکی۔۔۔۔؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کی خوبصورتی کا پورے محلے چرچاتھا جب کبھی بھی خوبصورت بچیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *