Breaking News

کیا آپ جانتے ہیں سینیٹر مرزا آفریدی کون ہیں اور انکا تعلق کس خاندان سے ہے؟حیریت کے جھٹکے کیلئے تیار ہوجائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوا تھا اب پتہ چلا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر مرزا محمد افریدی جو کہ اس وقت ڈپٹی چیئرمین سینٹ ہیں اُن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا تھا۔ مرزا محمد افریدی آزاد حیثیت سے مارچ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ مارچ 2024 میں ریٹائر ہوں گے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اسلام آباد سمیت مغربی ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔مرزا محمد آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید افریدی اور سینٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں اور ان کا تعلق ارب پتی خاندان سے ہے جن کا بیرون ملک بھی کاروبار ہے۔سینیٹر مرزا آفریدی کے چچا محمد شاہ آفریدی بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں قبائلی ضلع خیبر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب موبائل فون صارفین پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے ، ٹیلی کام سیکٹر اور موبائل فون صارفین پر عائد مختلف بھاری ٹیکسوں میں بتدریج کمی کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کا براہ راست فائدہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہو گا۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.