پاکستان میں اتنا کماد ہے کہ خنزیر گھس جائے تو آسانی سے ملتا نہیں پھر بھی چینی 100 روپے سے بڑھ گئی،علامہ ناصر مدنی نےمہنگائی کی وجہ بتادی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی نےملک میں جاری مہنگائی پر حکومت کو اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہےجس میں انہیں حکومت پر تنقید کرتےہوئے سنا جاسکتا ہے۔علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میںکماد اتنا زیادہ ہے کہ اگر اس میں سور بھی گھس جائے تو وہ ملتا نہیں ہے

لیکن چینی پھر بھی 100 روپے سے بڑھ گئی ہے۔علامہ ناصر مدنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اس لیے مہنگی ہے کیونکہ یہاں ”نیکوں”کی حکومت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ چوری بھی نہیں ہو رہی، کرپشن بھی نہیں ہو رہی، اوپر بیٹھا بھی ایماندار ہے تو پھر یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں ، سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کےباوجود دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا رجحان بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ، مختلف مقامات پر صارفین اور دکانداروں میں قیمتوں کے معاملے پر توں تکرار معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر آلو نیا درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میںقیمت42روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50تک فروختجاری رکھی،آلو نیا درجہ دوم36کی بجائے40،آلو سفید26کی بجائے30،پیاز درجہ اول23روپے کی بجائے30سے35،پیاز درجہ دوم19کی بجائے25،ٹماٹر درجہ اول30کی بجائے40،ٹماٹر درجہ دوم26کی بجائے30،لہسن دیسی120کی بجائے170،لہسن چائنہ155کی بجائے200سے210لہسن ہرنائی130کی بجائے170،ادرک تھائی لینڈ 315روپے کی

Leave a Comment