اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر شوبز ستاروں کی جہاں بے حد پذیرائی ہوتی ہے وہیں بسا اوقات ان پر غیر ضروری تنقید بھی کی جاتی ہے وہیں انہیں ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔ ٹرولنگ اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ صبا قمر نے ایسا جواب دیا کہ ٹرولرز خود بھی گھبرا جائیں۔
ادکار عمران عباس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ میں ادکارہ صبا قمر نے کہا کہ “ہم تو بھائی کنجر ہیں ، ہمارا کام ہی آپ کو خوش کرنا ہے، آپ کو اس پر ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے”۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسے لوگوں کی باتیں دل پر نہیں لیتیں۔انسٹا لائیو چیٹ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں کیوں اپنی توانائیاں ان غیر ضروری ٹرولرز پر صرف کروں؟اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا۔ انسان کو اس کی خواہش کے مطابق سب مل جائے تو بھی وہ سوچتا ہے اچھا اس سے آگے کیا ہوگا؟ دوسری جانب دنیا میں کئی افراد ایسے گزرے ہیں جنہوں نے طویل عمر پائی۔ اپنی طویل العمری کا راز ان لوگوں نے شیئر بھی کیا مگر اب برطانیہ کی 106سالہ خاتون نے اپنی طویل العمری کا ایسا راز بتایا ہے کہ جان کر مرد حضرات کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے میڈلین ڈائی نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ وہ 1912میں برطانیہ کے معروف علاقے جنوبی یارک شائر کے قصبے ہیلے میں پیدا ہوئی تھی، میڈلین کا کہنا تھا کہ آج بھی اس کی صحت قابل رشک ہے اور وہ چھڑی یا کسی اور کے بغیر چلتی پھرتی ہے۔ میڈلین نے اپنی طویل اور صحت مندانہ زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی زندگی میں کبھی کوئی مرد نہیں آیا، شادی تو دور اس نے کبھی کسی کو بوائے فرینڈ بھی نہیں بنایا۔