اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ چار ماہ بعد پاکستان کے حالات بھی بھارت جیسے ہو سکتے ہیں۔اس خدشے کا اظہار کار ماہرین صحت کی جانب سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے کورونا کی آئندہ نسل کا خطرناک ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ کورونا وائرس کی آئندہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہوگئی ہے۔دوسری جانب سینیئر صحافی خرم بیگ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔خرم بیگ کے اہلخانہ کے مطابق مرحوم کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔صحافی خرم بیگ نے دی نیوز میں سٹی ایڈیٹر کےعہدےپر خدمات انجام دیں، اس کے علاوہ وہ ٹریبیون میں بزنس ایڈیٹر اور ڈان ٹی وی میں اسپورٹس ڈیسک کےہیڈ بھی رہے۔خرم بیگ کےانتقال پر صحافتی تنظیموں اور مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ایک اور خبر کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد میں واپسی کی دعوت کے باوجود اے این پی نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اے این پی اور پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تاہم اس سلسلے میں تاحال ان کی جانب سے اے این پی کی قیادت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا ،اس بارے میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہدخان نے کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی کے معاملات الگ ہیں۔