Breaking News

تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش‘‘ محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا ہے۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن اب بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر ،لاڑکانہ، دادو،حیدرآباد اور بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم منڈی بہاولدین ، راولاکوٹ 03 اورراولپنڈی (چکلالہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:ملتان،کوٹ ادو، ڈی جی خان،ڈی آئی خان 44، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، رحیم یار خان، خانیوال، روہڑی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد اوردادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ایک اور سنگ میل عبور تین مئی میں سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے پوری قوم کے لیے شاندار خبر وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں دوسرے روز بھی ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *