Breaking News

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ! کس ائیر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ؟

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ! کس ائیر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ؟ لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 1962ء تک والٹن ائیرپورٹ لاہور کا پہلا سویلین ائیرپورٹ تھا جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی والٹن ائیرپورٹ استعمال کیا کرتے تھے۔

چئیرمین ڈی ڈی اے کا کہنا تھا کہ والٹن ائیرپورٹ کی جگہ کو بزنس حب میں تبدیل کیا جائے گا ۔ والٹن ائیرپورٹ ایک سو تین سالہ پرانا اور تاریخی ائیرپورٹ تھا ۔ جنگ عظیم دوئم میں والٹن ائیرپورٹ جو بطور بیس استعمال کیا گیا تھا۔لاہور کا والٹن ائیر پورٹ پاکستان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی ہوا بازیکی تاریخ میں تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔ ماضی میں یہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا مرکزی ائیرپورٹ تھا تاہم لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کے بعد 1961ء میں والٹن ائیر پورٹ کو جنرل ایوی ایشن کے لیے معین ہوائی اڈے میں تبدیل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی لاہورکا 103سال پرانا تاریخی والٹن ائیر پورٹ ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن اور فیروز پور روڈ کا سنگم، لاہور کا والٹن ائیرپورٹ جس کا رقبہ 1200 کنال سے زائد ہے اور یہاں سینکڑوں چھوٹے بڑے درختوں کا ایک چھوٹا سا مصنوعی جنگل آباد ہے، والٹن ائیرپورٹ کی جگہ بزنس حب بنانے کے لیے اعلٰی سطح کی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہےاور ارد گرد 10 ایکڑ اراضی پر واقع 7 نرسریاں بھی ختم کر دی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ والٹن ائیرپورٹ لاہور کا تاریخی ائیرپورٹ ہونے کے ساتھ فلائنگ کلب بھی ہے، غیر ملکیوں سمیت ملک کے ہزاروں پائلٹ یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں، یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم بزنس حب منصوبے کی وجہ سے والٹن ائیرپورٹ ختم ہونے سے تربیت حاصل کرنے والے 200 پائلٹس کی تربیت میں تعطل کا خدشہ ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.