مولانا فضل الرحمان کی صحت نے وفا نہیں کی پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر

 پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحت نے وفا نہیں کی، پاکستانیوں کے لیے اب تک کی انتہائی افسوسناک خبر آ گئی۔۔۔اسلام اباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بہت طبیعت ناساز ہو گئی۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے طبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ترجمان(ن) لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے، وہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔

Leave a Comment