Breaking News

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی بڑی خبر،رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔ سائوتھ ایشین کلائمیٹ آئوٹ لک فورم (ساسکوف) کا حال ہی میں آن لائن اجلاس ہوا، جس میں رواں برس ہونے والی بارشوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔

ساسکوف نے اجلاس میں خطے میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں اس سال زائد بارشوں کا امکان ہے۔اس متعلق تفصیلی آئوٹ لک مئی کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے آج(جمعہ)سے 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جبکہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی ہے،جس کے مطابق جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہے گی،تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائوں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *