Breaking News

مریم نواز ضمانت منسوخی کیس! لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سےلاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی سمیت دیگر نیب مقدمات کی سماعت آج نہ ہوسکی۔ 28 اپریل کی پیشی فہرست غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ دو رکنی بنچ کی سربراہ جسٹس مس عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کےباعث نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں 28 اپریل کو سماعت کے مقرر نیب مقدمات کی پیشی فہر ست جاری نہیں کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی پیشی فہرست ہی جاری نہیں کی گئی۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس اب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت مقرر کرے گا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دورکنی بنچ دیگر نیب کیسز کی سماعت 29 اپریل کو کرے گا۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *