Breaking News

کرونا سےپاکستان کے نامور کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 201 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ اب تک کا دن میں ہونے والی اموات کا ایک ریکارڈ ہے ۔

کورونا وائرس کے مہلک وار جاری، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹراور کئی نامی گرامی کرکٹرز کے استاد میاں پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے ،میاں پرویز اخترلاہور ،پنجاب ، ہاوس بلڈنگ اور ریلویز کی ٹیموں کے کپتان رہے ،میاں پرویز اختر پی سی بی پینل میچ ریفری بھی رہے, مرحوم پی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن تھے۔  میاں پرویز اختر سابق کپتان اںضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے استاد تھے، میاں پرویز اختر سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم کے چھوٹےبھائی تھے،سابق انضمام الحق کا میاں پرویز اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزراتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے، 2 ہفتوں کا لاک ڈاون 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائےگا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اورباغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پرمشاورت کی گئی ہے جب کہ متعلقہ شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کویقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *