Breaking News

کورونا کی لہر نہیں کورونا طوفان آیا ہوا ہے، طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تیسری اور خطرناک لہر جاری ہے آئے روز ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں جب کہ پاکستان میں بھی ہلاکتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں اسی طرح ایک دن میں 206 لوگ جان کی بای ہار گئے ہیں جو کہ اب تک کی ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ مائیکرو یا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہیں، مکمل لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے، خدشہ ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے اگلا ہفتہ ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے اگلا ہفتہ ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ ہماری صورتحال بھی بھارت جیسی ہوتی دکھائی دے رہی ہے، لوگوں کی نقل و حرکت کو مکمل روکنا ہے۔

About admin

Check Also

جمعہ کا دن پاکستانیوں کیلئے بہت بھاری۔۔ ایک ہی جھٹکے میں 86 جاں بحق، سیکڑوں کی حالت تشویشناک ۔۔ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج جمعہ مبارک کا برکتوں والا دن ہے تاہم یہ دن پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *