Breaking News

بڑی خبر:28 اپریل سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلا کب ختم ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے ایک ٹھنڈی ٹھار خوش خبری آ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ہی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 اپریل تا 3 مئی تک مختلف اضلاع میں بارشوں کے سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔

شدید موسمی حالات اور خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں ان بارشوں کی بدولت حالات سازگار ہونے کا امکان ہے. رپورٹ کے مطابق ایک غیرمعمولی بارشوں کاسلسلہ صوبہ بلوچستان کو 28 اپریل سے 3 مئی تک متاثر کرے گا جس کے دوران آندھی، بارش، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں. خضدار، قلات ،ژوب میں 30 اپریل تا 3 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، 80-100 کلو میٹر کی رفتار سے آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ/چمن ،مستونگ ،لورالائی میں 29 اپریل، یکم تا 3 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی کی رفتار 80 – 100 کلومیٹر اور ژالہ باری کا امکان ہے. سبی، نصیر آباد ،جعفر آباد، جھل مگسی اور نوشکی میں یکم اور 2 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران آندھی کی رفتار 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے. نوشکی میں اس بارش سے خشک سالی کی شدت میں کمی واقع ہو گی. آوران، پنجگور ،کیچ، گوادر واشک، خاران ،چاغی میں 28 سے یکم مئی تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبر دار کر دیا دوسری جانب لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *