Breaking News

صحافیوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے نواز شریف سے متعلق کیا بات کی ؟ اینکر پرسن روف کلاسرانے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اینکر پرسن و صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو برطانیہ قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم بیٹھ کر سب کچھ چلا رہے ہیں ،ایسا ہر گز نہیں ہے ،اگر ایسا ہوتا تو سب سے پہلے ہم عثمان بزدار کو تبدیل کرواچکے ہوتے۔ آرمی چیف نے کہا عمران خان سیاستدان کے طور پر معاملات سمجھتے ہیں ،ہم جو بھی کام کرتے ہیں وزیراعظم سے پوچھ کر کرتے ہیں ۔شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں ،پاکستان میں جو بھی کام ہو تا ہے ،وہ ہمارے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب مئی کے پہلے ہفتے سے پندرہ شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا ۔این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لئے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *