Breaking News

” اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں اور ۔۔“عمران خان سے ملاقات سے قبل راجہ ریاض نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین کے ہم خیال کے گروپ کے رکن راجہ ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض کا کہناتھا کہ سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباسے کال کرتی ہے ، وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ کپتان حقائق سنے گا اور انصاف کرے گا ، ہم انصاف چاہتے ہیں اس لیے شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین سے آج ملاقا ت کرنے جارہے ہیں جس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ گورنر چوہدری سرور کو بھی وزیراعظم ہاﺅس طلب کر لیا گیاہے ۔چودھری سرور بھی وزیراعظم کی ترین گروپ سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب ترین گروپ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ چودھری سرور مفاہمت کار کا کردار ادا کریں گے۔ ترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔ ترین گروپ کے اراکین اسمبلی گورنر پنجاب سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.