Breaking News

حریم شاہ کی بالی اسٹار ’گووندا‘ کے ساتھ ویڈیو وائرل! سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بالی وڈ اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیوز کے چرچے ہیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔حریم شاہ کے مطابق ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ )کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی۔حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور ، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں ۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.