Breaking News

ترین گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات! عمران خان نے اہم مطالبہ مسترد کر دیا

شوگر سکینڈل کی تحقیقات کی وجہ سے وزیراعظم سے ناراض تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی آخر کار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو گئی۔ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کا کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے سرکردہ رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کی مداخلت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وقت مانگا ہے اور ہمیں یقین دلایا کہ ہر صورت انصاف ہو گا ، کسی سے زیادتی نہیں ہو گی، آپ اطمینان رکھیں ۔راجہ ریاض نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین کیساتھ بھی زیادتی نہیں ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے تحقیقات کیلئے جسٹس( ر )تصدق جیلانی ،ناصر الملک اور ساحر علی پر مبنی کسی جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھاجس پر وزیراعظم نے کہا کہ آ پ سے انصاف ہو گا اور میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور شوگر سکینڈل کی تحقیقات شروع ہوتے ہیں جہانگیر ترین حکومت سے ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے دو تین مرتبہ اپنے ہم خیال دوستوں کو اکھٹا کر کے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔جس پر حکومت کی طرف سے ان کی ناراضی ختم کرنے کیلئے بیک ڈور کوششیں کی گئیں جو بار آور ثابت ہو ئیں۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے بعض حلقوں کی طرف سے اس ملاقات کی مخالفت بھی کی گئی۔علی امین گنڈا پور نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح حکومت کے کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ متاثر ہو گا۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.