بھارت ان دنوں بحران سے گزر رہا ہے ۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر میں فلموں اور ٹی وی کی شوٹنگ بند کردی گئی ہے ۔ ایسے میں کئی سلیبریٹیز ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے جارہے ہیں ۔ کئی اسٹارز اور ان کے خاندان کے افراد چھٹیاں منانے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔ گزشتہ رات شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی اپنے بیٹے آرین خان کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں ۔
ان کی تصویر سامنے آتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے ۔دراصل گوری خان اپنی بیٹی سہانا کے پاس نیویارک جانے کیلئے بیٹے آرین کے ساتھ نکلی تھیں ۔ ان کے ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہونے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا میں آتے ہی لوگ بھڑک گئے اور طرح طرح کے کمنٹس کرنے لگے ۔ گوری نے پرنٹیڈ میکسی ڈریس اور بلیک بلیزر پہن رکھا تھا تو وہیں آرین بلیک ٹی شرٹ ، ڈینم جیکیٹ اور جینس میں نظر آئے ۔ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ٹائٹینک میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ۔ امیر لوگ پہلے ہی بھاگ جاتے ہیں ۔ ایک نے لکھا کہ بس سلیبریٹیز کا بھاگنا جاری ہے ۔ ایک نے غصہ میں کمنٹ کیا سب بھاگو ممبئی سے ۔ ایک نے لکھاکہ لوٹ کر ہی مت آنا ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں بھارت کے حالات بگڑتے ہوئے دیکھ کر کئی سلیبریٹیز الگ الگ ملکوں کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔ جن لوگوں کو عوام اپنا ہیرو مانتے ہیں انہیں ملک چھوڑ کر جاتے دیکھ کر غصہ آرہا ہے ۔ وہیں سونو سود جیسے بولی وڈ اداکار کورونا کی زد میں آنے کے باوجود لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں ۔