Breaking News

براڈ شیٹ کمیشن ! سابق چیئرمین نیب محمد امجد کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا۔براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا،

علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے ناہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا۔ محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں۔ مجھے یاد نہیں کس نے طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔ سابق چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میں نے نیب میں دستخط کے لئے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *