بیٹے ، داماد اور خود پر ایف آئی آر درج ہوتے ہی جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے! بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے لاہور کی طرف سے ایف آئی ار درج کیے جانے پر جہانگیر ترین کا ردعمل آگیا ، معاملے کو یکطرفہ کارروائی جب کہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یکطرفہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا مجھ پر اور میرے بیٹے پر عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، نجی آڈٹ فرم پہلے ہی میری کمپینوں کے اکاؤنٹس کو درست قرار دے چکی ہے ،

تمام شئیرز، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے، مالی امور پر ہر طرح سے کلین ہوں ، اس کے باوجود مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے ، مقدمے کے اندراج میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں ، بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا اور تمام رقم بینکوں کے ذریعے منتقل کی گئی ، جب کہ اس حوالے سے ایف آئی اے کو تمام کاغذات بھی مہیا کرچکا ہوں ، میرے بیٹے علی ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائے گئے ، جب کہ میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو کی فاروقی پلپ ملز میں سرمایہ کاری ایک حقیقی کاروباری ٹرانزیکشن تھی ، یہ ایک کمپنی کی دوسری کمپنی میں سرمایہ کاری تھی ، اس ضمن میں ایف آئی اے کا الزام بھونڈا ہے ، تاہم قانون کا احترام کرتا ہوں ، اسی لیے تحقیقات کے دوران تعاون کیا۔ بتاتے چلیں کہ ایف آئی اے لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف سیاستدان اور جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین ‘ ان کے بیٹے علی ترین اور داماد ولید اکبر فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ، میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ، خوردبورد اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ای آئی ار کے متن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے جعلسازی سے 3ارب 14 کروڑ روپے ایک بند فیکٹری کو منتقل کیے ، جس کا مقصد اپنے اہل خانہ کو فائدہ پہنچانا تھا ، یہ رقم 2011-12 میں فاروقی پلپ ملک لمیٹیٹد کمپنی کو منتقل کی گئی ، بند فیکٹری میں پیسے لگاکر 3 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی ، مذکورہ ایف آئی آر میں جہانگیر ترین کے داماد ولید اکبر فاروقی ، شاہد اکبر فاروقی اور کمپنی سیکریٹری محمد رفیق کو نامز دکیاگیا۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *