اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 249 وہ حلقہ ہے یہاں پر 2018 کے جنرل الیکشن میں میاں شہباز شریف نے حصہ لیا تھا اور وہ تحریک انصاف کے فیصل ووڈا سے چند سو ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے تھے تاہم بعد میں سینٹر بن کر اُنہوں نے اس نشست سے استعفی دے دیا تھا۔
این اے 249 میں کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ ج، نگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 پر گیلپ پاکستان ، اپسوس ، اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کئے گئے سروے میں پاکستان تحریک انصاف ووٹرز کی پہلی پسند جبکہ عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔بیس فیصد کے ساتھ نواز شریف بھی عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 19 فیصد لوگوں کی کی پہلی پسند تحریک انصاف رہی۔17 فیصد نے پاک سر زمین اور 14 فیصد شہریوں نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا۔12 فیصد نے ایم کیوایم پاکستان، آٹھ فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ ایک فیصد نے جے یو آئی ایف کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔جبکہ 16 فیصد نے فلحال کسی جماعت کو ووٹ دینے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔ پانچ فیصد افراد نے ووٹ نہ دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ اپسوس میں 15 فیصد ووٹرز نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے کہا جبکہ ن لیگ کے لیے 14 فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔13 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان ،7 فیصد نے پاک سر زمین پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے اپنی پسند کا اظہار کیا۔ 6 فیصد نے پیپلز پارٹی اور 6 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ بتایا۔