لاہور کے اسپتالوں میں صرف کتنے گھنٹوں کے لیے آکسیجن کا اسٹاک رہ گیا؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

شہر کے 7 بڑے اسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔

ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن دباؤ متاثر ہوتا ہے، دوران کوویڈ ہر18گھنٹے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایم ایس میؤاسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے جبکہ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ، جنرل اسپتال میں30گھنٹے کی آکسیجن کا بیک اپ موجودہے۔ اسپتالوں کے ایم ایس نے بتایا کہ میؤاسپتال میں19گھنٹے ، جناح اسپتال میں 17گھنٹے ، گنگارام اسپتال میں30گھنٹے اور شیخ زید اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *