پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رُکن اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دوسروں کی وکٹیں گرانے والوں کی اپنی ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں جس سے پیلز پارٹی میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا ہے جب کہ تحریک انصاف والے پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر شہریار خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

میر شہریار خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہریار خان شر کی ملاقات،ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ ملاقات میں سردار میر شہریار خان شر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سردار میر شہریار خان شر نے پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرلیں۔ سردار میر شہریار خان شر نے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہوں گے۔ سردار میر شہریار خان شر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست 6، 4 کے اکثریتی فیصلے سے منظور کرتے ہوئے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ چھ جج صاحبان جنہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا۔

Leave a Comment