کپتان ہی ہمارا لیڈر ہے ، ہم اس کام کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔۔۔ ترین گروپ کا بڑا اعلان

ورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے ‘چوہدری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنمائوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرلیا۔گورنر پنجاب سےتحر یک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض ‘صوبائی وزراء اجمل چیمہ‘ میاں خالد محمود اور خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

چوہدری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کروں گا پارٹی کا ہر فرد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تا ہے کسی کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جہانگیر خان تر ین کے معاملے میں انصاف کے تقاضو ں کو100فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے ، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔رہنماؤں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر گور نر کا شکر یہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے وزیر اعظم اور پارٹی قائد ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے تحفظات سنیں گے اور انکو دور بھی کر یں گے۔ ہم بھی حکومت کی مضبوطی اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ دار ی پوری کر نے کے لیے تیار ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *