Breaking News

عید سے قبل لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری، لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن اور زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے ہوسکتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا تو عید سے پہلے ہوگا، لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن اور زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے ہوسکتا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران کون سی چیز بند ہوگی اور کون سی کھلی رہے گی،اس کا خاکہ تیار ہوچکا ہے، امید ہے ایس اوپیز پر عملدرآمد سے بہتری آجائے۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ اضافی اور مئوثر اقدامات سے کورونا کی شرح میں بہتری آئے۔ زیادہ شرح والے علاقوں میں لاک ڈاوَن کی تیاری کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کیا چیز بند رہےگی اور کیا کھلا رہےگا، اس حوالے سے خاکہ تیار ہوچکا ہے۔ لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن اور زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے ہوسکتا ہے۔ کورونا کی پہلی 2 لہروں کے دوران کراچی میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کا جائزہ چار روز بعد لیا جائےگا۔ صورتحال دیکھنے کے بعد ہی مزید سختیاں ہوسکتی ہیں۔ مثبت کیسز والے شہروں میں لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو لاک ڈاون لگایا جائےگا۔ اگر لاک ڈاوَن لگایا تو عید سے پہلے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ تیسری لہر بہت خطرناک ہے احتیاط کرنا ہوگا۔ مزید برآں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *