سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دو گنا بڑھانے کا فیصلہ مگر کیا شرط بھی عائد کر دی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دو گنا بڑھانے کا فیصلہ مگر کیا شرط بھی عائد کر دی؟ بڑی خبر آگئی۔سرکاری ملازمان کی کافی عرصے سے تنخواہیں نہیں بڑھی تھیں جبکہ مہنگائی کی شرخ میں بہت اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمان نے اس کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے بعد خزانے پر 10سے 15ارب روپے اضافی بوجھ آئیگا، ہم کیوں ایسے فیصلے کریں جنکا بوجھصوبہ برداشت نہ کرسکے؟ سرکاری ملازمین اگر اپنا کام درست انداز میں کرتے ہوئے حق ادا کریں تو ہم ایک نہیں دو گنا تنخواہیں بڑھائیں گےلیکن ہم سب جانتے ہیں ملازمین کی بڑی تعداد اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی، اگر سیاسی سکورننگ کے حوالے سے فیصلے کروں تو25کی بجائے 50فیصد الاؤنس دیکر نعرے بھی لگواسکتاہوں لیکن کیا یہ مستقل حل ہے؟ احتجاج کرنے والے سب لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ سنجیدیگی سے معاملات پر غور فکر کریں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیزوں کو اچھی سمت کی طرف لیکر جائیں۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ پاکستان معاشی حوالے سے بہت تندرست ملک ہے، ہمارا جی ڈی پی انتہائی کم ہے، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے جسکی اپنی ضروریات بہت مشکل سے پوری ہوتی ہیں، فنڈز کی کمی کیساتھ ساتھ صوبے کی ریونیو جنریشن سمیت ایسے اقدامات نہیں کئے جن سے صوبہ کما سکے، آج اگر ساحلی علاقے بنے ہوتے، بلوچستان کی بارڈر مارکیٹ بنی ہوتیں، انفراسٹرکچر بہترہوتا۔

Leave a Comment