Breaking News

بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نوجوان نے کس بات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ویڈیو نے پورے پاکستان کو رلا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی مزدور نے اپنے والد کے طعنوں اور فرمائشوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صدام خان نامی مزدور نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس کی تنخواہ 800 درہم ہے لیکن وہ سوکھی روٹی اور کھجور کھاتا اور اوور ٹائم لگا کر اپنے والد کو 1100 درہم ماہانہ بھیجتا ہے۔

لیکن پھر بھی اس کا باپ اسے طعنے دیتا ہے۔صدام خان کے مطابق اسے اس کا باپ رقم چھپانے کے طعنے دیتا ہے جس کے باعث اسے نیند نہیں آتی ۔ صدام خان نے کہا ’میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، اپنوں کیلئے سات سمندر پار رہ رہا ہوں لیکن میرے اپنے کہتے ہیں کہ اتنے پیسے بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر بھی مہینے کے آخر میں مجھ سے سارے پیسے منگوا لیتے ہیں، میرا باپ میرے چھوٹے بھائیوں سے کہتا ہے کہ تم غریب رہ جاﺅ گے اور تمہارا بڑا بھائی پیسے جوڑ جوڑ کر امیر ہوجائے گا۔‘ ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں سے تعلق رکھنے والے صدام خان نے کہا کہ اسے اپنے باپ کا پتہ ہے ، وہ اس کے انتقال کے بعد اس کے 3 ماہ کے بیٹے کو گھر سے نکال دے گا۔’مجھے یقین ہے کہ دوزخ ملے گی لیکن پھر بھی اپنی زندگی ختم کرنے جا رہا ہوں،دوزخ میں جلنے اس لیے جارہا ہوں کیونکہ اس دنیا کو ہی میرے بابا نے میرے لیے دوزخ بنایا ہوا ہے، میں اپنے دوست سے کہتا ہوں کہ میرا یہ ویڈیو سنبھال کر رکھنا اور جب میرا بیٹا بڑا ہوجائے تو اس کو دکھانا ، میرا بیٹا ضرار خان 3 مہینے کا ہے لیکن اسے پتہ چلنا چاہیے کہ میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں، دبئی میں مرنے والوں کو 2 لاکھ درہم ملتے ہیں ، میری دعا ہے کہ میرے گھر والوں کویہ پیسے مل جائیں ، میں دنیا میں ان کے کام نہیں آسکا شاید مرنے کے بعد آجاﺅں ۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *