Breaking News

فوادچوہدری کا پی ٹی آئی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ۔۔۔۔علی محمد خان نے عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو پیشگی آگاہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  فواد چودھری کافی عرصے سے اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کے خلاف بیان داغ رہے ہیں وہ اکثر پنجاب حکومت اور نیب کو ٹارگٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کارکنان میں اضطراب پایا جاتا ہے تاہم اب اس کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پارٹی اجلاسوں میں بات کرنی چاہیے، پبلک کے سامنے تنقید نہیں کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے واضح کیا کہ پارٹی اور ووٹ عمران خان کا ہے۔ فواد چوہدی میرا بھائی ہے لیکن اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ بتائیں، تنقید نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تجویز پارٹی اجلاسوں میں دی جاتی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ پبلک میں پارٹی پر تنقید کی جائے، وہ خود بھی سب سے زیادہ کور کمیٹی اجلاس میں بولتے تھے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے اپنی ہی پارٹی پالیسیوں پر تنقید کی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے نامور کرکٹر کی صاحبزادی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چپکے چپکے میں مِشی کا کردار نبھانے والی یہ اداکارہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔ یہ ڈرامہ اداکارہ ایمن سلیم  کا ڈیبیو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔اداکارہ ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ مقبول گلوکارہ نازیہ حسن اداکارہ ایمن سلیم کی آنٹی ہیں۔ یاد رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا تھا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *