اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این اے 250 کراچی کا ضمنی الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے یہ نشست فیصل ووڈا نے خالی کی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہو گئے تھے ۔تاہم اب یہاں بڑے کانٹے کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ ہم نے کراچی میں 9 ارب 90 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ملنے والے فنڈز میں ضلع شرقی،لیاری،لائنز ایریا،ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی کام کیے۔14 سال سے پیپلز پارٹی نے بلدیہ ٹاون میں کوئی کام نہیں کیا ہے،اس حلقے میں پینے کے پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری کراچی ورکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی،سمیر میر شیخ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر مجاہد بلوچ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔خرم شیر زمان نے مجاہد بلوچ کے پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم مجاہد بلوچ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں،مجاہد بلوچ ایک سینئر اور زیرک سیاستدان ہیں۔انکے جراتمندانہ فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم سے سوال ہوتا ہے پی ٹی آئی کہاں ہی شہر میں نظر آ رہا ہے ہر جگہ پی ٹی آئی کام کر رہی ہے،کراچی پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گیا ہے،پیپلز پارٹی کے وزرا شرجیل میمن،ناصر شاہ،سعید غنی،اویس مظفر ٹپی نے کے فور منصوبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا