Breaking News

کالی گھٹاؤں نے آسمانوں کو گھیرلیا! ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسانوں کے لئے بُری جب کہ گرمی کے ستائے روزہ داروں کے لئے ایک اچھی خبر،لاہور شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج،گرج چمک کیساتھ بارش اور ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد سمیت ملک گھیر بارشوں، آندھی کی پیشگوئی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ہی لاہور کے علاقوں کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن، جوہرٹاؤن، واپڈا ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،باگڑیاں، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ،فیروز پور روڈ،اچھرہ کے اطراف بارش شروع ہو گئی ہے۔رمضان المبارک کے دوران خوشگوار موسم پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور محظوظ ہوتے رہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری ریکا رڈ کیا گیا۔تقریباً تین روز سے شہر کا موسم بہت دلفریب ہے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی۔ دوسری جانب اگر ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تواسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی آج مطلع ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ہے۔ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاﺅالدین میں آندھی/ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،نور پورتھل، لیہ ،بھکر ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور ساہیوال میں آندھی تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، بونیر، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد مانسہرہ، ہری پور، مردان، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں اور بنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *