Breaking News

بریکنگ نیوز: فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں اصلاحات لانے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، سرکاری ٹی وی کو ایچ ڈی،سرکاری نیوز ایجنسی کو ڈیجیٹل نیوز، پی آئی ڈی کے اشتہارات کے عمل کو مزید بہتر اور پیپر لیس بنایا جائے گا،سرکاری ٹی وی انگلش چینل کی جلد بنیاد رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مستقبل میں وزارت اطلاعات اور ذیلی اداروں میں اصلاحات پر ٹویٹ میں بتایا کہ ‏وزارت اطلاعات میں صلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، یکم جون سے ‎ سرکاری ٹی وی نیوز مکمل ایچ ڈی پر چلاجائیگا۔اسی سال سرکاری سپورٹس ٹی وی بھی ایچ ڈی ہوگا،پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ایکسٹرنل ونگ پوری طرح اپ گریڈ ہو گا۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ‏فلم اور ڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے،نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے، ‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی، ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے ۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *