ٹوٹے رابطے بحال! عمران خان اور جہانگیر ترین میں ملاقات کب ہونے والی ہے؟ راجہ ریاض نے ٹائیگروں کو خوشخبری سُنا دی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی۔ اسی سلسلے میں جہانگیر ترین کے گھر افطار ڈنر کو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، یقین ہے بہت سے معاملات طے پا جائیں گے اور بہت سی چیزیں سیٹل ہوجائیں گی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزار کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا علم ہو گا تو اس ملاقات میں ہمیں بہت بڑا ریلیف ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جہانگیر ترین پر کاٹی جانے والی تینوں ایف آئی آرز موجود ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ارکان نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے خط بھی بھیجا تھا۔ دوسری جانب قبل ازیں یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ڈیڈ لاک ختم کروانے میں اہم شخصیات کامیاب ہو گئی ہیں جس کے تحت اب جلد ہی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ٹیلیفونک رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان موجود ”کڑواہٹ” کی وجہ ”شوگر” ہر گز نہیں ہے لیکن جو بھی اصل وجہ ہے وہ ابھی تک پوشیدہ ہے اور اسے مکمل ختم ہونے اور دونوں دوستوں کے درمیان اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن یہ بھی طے ہے کہ نئے تعلقات ماضی جیسے بے مثال اور گہرے نہیں ہوں گے ۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *