Breaking News

’’ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ۔۔۔‘‘ علی محمد خان سمیت متعدد وزراء کی حکومت سے علیحدگی کی وارننگ ، صورتحال بگڑنے لگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹی ایل پی سے مذاکرات اور پابندی لگانے کا معاملہ بگڑ تا جا رہا ہے، کئی حکومتی وزراء حکومت کے اس فیصلے پر نا خوش دکھائی دے رہے ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر ٹی ایل پی پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ تحریک انصاف کو خیر باد کہہ سکتے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق متعدد وفاقی وزرا کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی مخالفت کر دی گئی ہے، ایسے میں علی محمد خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی نہ ہٹائی گئی تو پی ٹی آئی چھوڑ بھی سکتے ہیں، کیونکہ ایسی حرکتوں کے بعد جب وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو پھر وہاں پر لوگوں کے سوالوں کے جواب دینا مشکل ہوجاتا ہے، انہی فیصلوں کی وجہ سے ووٹرز ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئےتمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرار داد لانے پر مشاورت ہوگی ، جس کے بعد قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مغرب کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، مغرب والے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں، ہم مسلمانوں کے دل میں پیغمبر اسلامﷺکے لیے بہت محبت اوراحترام ہے ، ہم پیغمبراسلام ﷺکی تو ہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں جنھوں نے ہولو کاسٹ کے بارے میں منفی تبصرہ غیر قانونی قرار دیا تاکہ وہ یہی معیار اپنائیں جو جان بوجھ کرتوہین رسالت کر کے مسلمانوں کے خلاف نفر ت پھیلانے والے اپنے پیغام کو پھیلاتے ہیں۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *