Breaking News

بریکنگ نیوز: ترین گروپ نے ہر حد پار کرنے کا اعلان کردیا ، ملکی سیاست میں بھونچال آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینکنگ کورٹ نے سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور انکے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 ؍مئی تک توسیع کر تے ہوئے وکلاء کو عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل کیلئے طلب کر لیا،پیشی کے موقع 27ارکان اسمبلی یکجہتی کیلئےجہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت گئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا کاروبار شفاف ہےمقابلہ کیلئے عدالت میں کھڑا ہوں،میرے خلاف تینوں ایف آئی آر ز میں گٹھ جوڑ،چینی کی قیمت بڑھانے کا کوئی ذکر نہیں،جبکہ جہانگیر ترین کے حامی ارکان نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملا تو کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں، زیادتی ہو رہی ہے، آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف چاہیے۔رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ 40کے قریب ممبران ریاست مدینہ میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ہمیں ریاست مدینہ میں انصاف چاہیے وگرنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ان سے ڈیری فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگا گیا ،قبل ازیں جہانگیر خان ترین دو صوبائی وزراء اور 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ کوسٹر میں بیٹھ کر عدالت پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود انکے حامیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورجہانگیر ترین کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ جو ارکان قومی و صوبائی اسمبلیان کے ہمراہ تھے، ان میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ شامل تھے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *