اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسان چاہے بوڑھا بھی ہو جائے لیکن پھر بھی وہ شادی کا ہی خواہش مند رہتا ہے چاہے وہ شادی کے قابل ہو یا نہ ہو مگر کوئی نہ کوئی پنگا لینے کی کوشش ضرور کرتا ہے اور بعض اوقات کوئی غلط اقدام اُٹھا بیٹھتا ہے جس سے لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔
بالکل اسی طرح ہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک 60 سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی پڑگئی، دلہن سہاگ رات کو ہی چونا لگا کر فرار ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق قنوج کے رہائشی 4 بیٹیوں کے باپ راجیندر کی بیوی کا 6 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ 4 ماہ پہلے اس کے چچا زاد بھائی نے مشورہ دیا کہ تنہائی دور کرنے کیلئے دوسرے شادی کرلے۔ راجیندر نے چچیرے بھائی کے کہنے پر 4 ماہ قبل شادی کرلی۔شادی کے بعد نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک شخص بھی راجیندر کے گھر رک گیا۔ سہاگ رات کو وہ شخص اچانک نوبیاہتا جوڑے کے گھر آیا اور دلہن سے کہا کہ اس کی ماں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔یہ سنتے ہی دلہن فوری اٹھی اور کچھ نقدی لے کر ماں کا پتہ لینے چلی گئی۔ دلہن نے زیور بھی پہنے ہوئے تھے، اس دن کے بعد سے دلہن واپس نہیں آئی۔60 سالہ راجیندر نے 4 ماہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے چچا زاد بھائی اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ دوسری جانب کامیڈین اداکار عمر شریف حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی ۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔